ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

  امتحانی مرکز میں نقل کروانے کا معاملہ، 3 افسران معطل

  امتحانی مرکز میں نقل کروانے کا معاملہ، 3 افسران معطل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: نہم جماعت کے امتحانی مرکز میں نقل کروانے کے معاملے پر محکمہ تعلیم نے کارروائی کرتے ہوئے تین افسران کو معطل کر دیا۔

حکام کے مطابق گورنمنٹ گرلز ہائی سکول نیپئر روڈ سنٹرمیں تینوں افسران کو فوری طور پر سکولز ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب کے سیکرٹری کو رپورٹ کرنے کا حکم دیا گیا ہےمعطل کیے جانے والوں میں سینئر ہیڈمسٹریس نائلہ بشیر، ایس ایس ٹی نائلہ لطیف اور جونیئر کلرک مبشر علی خان شامل ہیں۔

ابتدائی تحقیقات میں افسران پر نااہلی اور بدانتظامی کے الزامات ثابت ہونے پر یہ کارروائی عمل میں لائی گئی، جبکہ ان کے خلاف مزید کارروائی پنجاب ایمپلائز ایفیشنسی، ڈسپلن اینڈ اکاونٹیبلٹی ایکٹ 2006 کے تحت کی جائے گی۔

محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ امتحانی نظام میں شفافیت کو یقینی بنانے کے لیے ایسے عناصر کے خلاف سخت کارروائی جاری رہے گی۔