جنید ریاض : امریکی قونصل جنرل کرسٹن کےہاکنز نے وزیرتعلیم راناسکندرحیات سےملاقات کی۔
تعلیم کے شعبے میں باہمی تعاون کے حوالے سے مختلف امور پر تبادلہ خیال کیا گیا،چیئرمین چیف منسٹر ٹاسک فورس مزمل محمود بھی ہمراہ موجود تھے،امریکی قونصل جنرل نے محکمہ سکول ایجوکیشن کے ڈیٹا سنٹر کا بھی دورہ کیا۔
امریکی قونصل جنرل کو تعلیمی اصلاحات و ٹیکنالوجی کے استعمال پر بریفنگ دی گئی۔