ملک اشرف : پنجاب کے سکولوں میں مشروبات پر پابندی کیلئے لاہور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کردی گئی ۔
درخواست شہری اعظم بٹ کی جانب سے دائر کی گئی ہے ،درخواست میں حکومت پنجاب اور فوڈ اٹھارٹی کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ پنجاب بھر میں استعمال ہونیوالے مشروبات میں مصنوعی ذائقے کیلئے رنگ استعمال ہوتا ہے ، مشروبات میں استعمال ہونے والا رنگ مضر صحت ہے،سندھ حکومت نے ان مشروبات کے سکولوں میں استعمال پر پابندی لگا دی ہے ، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت پنجاب میں غیر معیاری ، مضر صحت مشروبات کے کھلے عام سکولوں میں استعمال پر پابندی عائد کرنے کا حکم دے۔