ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی

پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیویٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض : پرائیویٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی۔

پرائیوٹ سکولوں کی رجسٹریشن کے پورٹل میں خامیاں،سینکڑوں پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری نہ ہوسکی۔زرائع کیمطابق لاہور میں پانچ ہزار سے کم فیس 200 پرائیوٹ سکولوں کو رجسٹریشن جاری کردی گئی ہیں۔پرائیوٹ سکول مالکان کا کہنا ہے کہ پورٹل میں خامیوں کیوجہ سے درخواستیں پروسیس نہیں ہورہی،پورٹل میں خامیاں دور کرکے فوری رجسٹریشن جاری کیجائیں۔

سکول مالکان کا کہنا ہے کہ رجسٹریشن نہ ملنے سے بورڈ الحاق میں بھی مسائل کا سامنا ہے۔دوسری جانب محکمہ سکول ایجوکیشن کا کہنا ہے کہ بلڈنگ فٹنس اور ہائی جینک سرٹفیکیٹ جمع کروانے والے سکولوں کو رجسٹریشن جاری کیجارہی ہیں۔دستاویزات نامکمل ہونےپر رجسٹریشن نہیں دی جارہی۔
 

Ansa Awais

Content Writer