ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ٹی وی ڈراموں کے بعد دنانیر مبین کی فلمی دنیا میں انٹری، فلم کا نام سامنے آگیا

ٹی وی ڈراموں کے بعد دنانیر مبین کی فلمی دنیا میں انٹری، فلم کا نام سامنے آگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ڈرامہ انڈسٹری کی ابھرتی ہوئی اداکارہ جو اپنے ایک مختصر سے ڈائیلاگ پر فیمس ہوگئیں’ پارٹی ہورہی ہے ‘ دنانیر مبین جلد ہی بڑی سکرین پر جلوہ گر ہوں گی۔

تفصیلات کےمطابق دنانیر نے اداکاری کے میدان میں پہلا قدم ڈرامہ سیریل ”صنفِ آہن“ سے رکھا، جس میں ان کی اداکاری کو تنقید نگاروں اور ناظرین دونوں کی جانب سے سراہا گیا،جس کے بعد ان کی مقبولیت میں مزید اضافہ ہوتا گیا، اداکارہ نے ”محبت گمشدہ میری“، ”ویری فلمی“ اور ”میم سے محبت“ جیسے ڈراموں میں شاندار اداکاری کی، ”میم سے محبت“ ان میں کی ایکٹنگ کو دیکھنے والوں نے خوب سراہا۔

اب دنانیر مبین ٹی وی سے ایک قدم آگے بڑھاتے ہوئے فلمی دنیا میں انٹری دینے جا رہی ہیں۔ ان کی پہلی فلم کا نام ”بہناز“ ہے، جو ایک اسپورٹس بیسڈ پروجیکٹ ہے اور خواتین کے فٹبال پر مبنی ایک متاثر کن کہانی پر مشتمل ہوگی۔

فلم میں دنانیر ایک نوجوان لڑکی کا کردار ادا کریں گی جو تمام رکاوٹوں کو عبور کر کے فٹبال کے میدان میں اپنے خواب کو حقیقت میں بدلتی ہے، فلم کی ہدایتکاری ابو علیحہ کر رہے ہیں، جنہوں نے اس سے قبل ”ککڑی“، ”سپر پنجابی“، اور ”ٹکسالی گیٹ“ جیسی فلموں میں معاشرتی موضوعات پر کام کیا ہے۔

فلم میں عائشہ عمر بھی ایک کلیدی کردار نبھائیں گی، جو فٹبال کوچ کے روپ میں نظر آئیں گی، اور دنانیر کے کردار کی رہنمائی کرتی دکھائی دیں گی۔

دنانیر کے قریبی ذرائع کے مطابق وہ اپنے فلمی کردار کو لے کر نہایت سنجیدہ اور پُرعزم ہیں۔ انہوں نے کردار کی تیاری کے لیے فٹبال کی باقاعدہ تربیت بھی شروع کر دی ہے۔ ان کا مقصد محض اداکاری نہیں بلکہ فلم میں حقیقت کا رنگ بھرنا ہے تاکہ ناظرین کردار سے جڑ سکیں۔