جنید ریاض:لاہورسمیت پنجاب بھرکے5500سرکاری سکولوں میں بنیادی سہولیات کےفقدان کے پیش نظر محکمہ سکول ایجوکیشن کاآئندہ4ماہ میں تمام بنیادی سہولیات فراہم کرنےکااعلان کیا ہے۔
سکولوں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنےکیلئےکروڑوں کےفنڈزمختص کیےجانےکااعلان کر دیا گیا۔
فنڈز سےسولرپینل،واٹرفلٹریشن پلانٹ، فرنیچر، وائٹ بورڈ کی فراہمی کویقینی بنایاجائےگا۔بانڈری وال ،سائنس لیبز اور نئے کمروں کی فراہمی کو یقینی بنائے جائے گا۔
محکمہ سکول ایجوکیشن نےسہولیات کےحصول کیلئےآن لائن ڈیسک قائم کردیا۔سکول سربراہان4ماہ کےاندرسہولیات کےحصول کیلئےمحکمہ کوآن لائن آگاہ کریں گے۔
محکمہ سکول ایجوکیشن ضروریات کاتعین کرتےہوئےمتعلقہ سکول کوفنڈزجاری کرے گا۔سکول سربراہان سہولیات کےحصول کیلئےڈیسک پربذریعہ فون کال مسائل سےآگاہ کرسکیں گے۔
کیپشن: File photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App