ملک اشرف : قیصر نذیر بٹ سیشن ججز کی سنیارٹی لسٹ میں پہلے نمبر پر آگئے ، رجسٹرار ہائیکورٹ امجد اقبال 19 ویں جبکہ سیشن جج لاہور نسیم احمد ورک 34 ویں نمبر پر آگئے ہیں.
سیشن جج عرفان احمدسعید کی ریٹائرمنٹ کے بعد ہائیکورٹ نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی ازسرنوء سنیارٹی لسٹ مرتب کرلی، جس کا اطلاق آج سے ہوگا، نئی سنیارٹی لسٹ کے مطابق پنجاب میں سیشن ججزکی تعداد144 رہ گئی، تمام ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سنیارٹی میں ایک درجہ اضافہ ہوا ہے،جس کے بعد ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج قیصرنذیربٹ سنیارٹی میں پہلےنمبر پرآگئے ہیں، قیصرنذیر بٹ کا تعلق لاہور سے ہے۔ سیشن جج قیصرنذیر بٹ اس وقت اینٹی کرپشن کورٹ فیصل آباد میں تعینات ہیں، محمد اکمل خان دوسرے نمبر پرآگئے، ڈسٹرکٹ اینڈسیشن جج لاہورنسیم احمدورک کی سنیارٹی میں اضافہ34ویں نمبر پر آگئے، ریحان بشیر تیسرے نمبر پر، ندیم گلزارچوتھے،ملک منیراحمدجوئیہ5ویں، ابراہیم اصغر چھٹے، خالد ارشد سنیارٹی میں7ویں نمبرپرآگئےہیں، راجہ قمرالزمان کا 8واں، محمد سلیم کا نواں، چودھری طارق جاوید کا10 واں نمبرہے۔