رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا

رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج ہوگا
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: رواں سال کا پہلا چاند گرہن آج رات ہوگا جس کا مشاہدہ پاکستان میں بھی کیا جائےگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور چاند گرہن 10 بجکر 22 منٹ پر عروج پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا جبکہ آسٹریلیا، افریقا، اٹلانٹک، انڈین اوشن اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل ہے،  پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر