( در نایاب ) حکومت پنجاب کی ایل ڈی اے سمیت تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مشروط طور پر کھولنے کی اجازت مل گئی، ون ونڈو سیل کو بھی کرونا ایس او پیز پر عملدرامد کرانے کے بعد کھولنے کا فیصلہ کرلیا گیا۔
لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے ہاوسنگ ڈیپارٹمنٹ سے لاک ڈاؤن کے دوران دفاتر کو محدود پیمانے پر کھولنے کی اجازت مانگی تھی۔ پنجاب حکومت نے تمام ڈویلپمنٹ اتھارٹیز کو مشروط طور پر دفاتر کھولنے کی اجازت دی ہے۔
ایل ڈی اے یو ڈی ونگ کے دفاتر کو کورونا ایس او پیز کے تحت کھولا جائے گا۔ ایل ڈی اے ون ونڈو سیل کو بھی کورونا ایس او پیز پر سختی سے عملدرامد کے تحت کھولا جائے گا۔
ڈی جی ایل ڈی اے نے ڈائریکٹر ون ونڈو سیل اور ڈائریکٹر آئی ٹی کو اجلاس کے لئے کل طلب کرلیا ہے۔ دونوں ڈائریکٹرز حفاظتی ایس او پیز کے تحت ون ونڈو سیل کو کھولنے کے حوالے سے ڈی جی کو بریفنگ دیں گے۔ ون ونڈو سیل کو آن لائن اپائنمنٹنٹ کے تحت کھول کر کیسز وصول کئے جاسکیں گے۔
یاد رہے چند روز قبل ڈپٹی ڈائریکٹر ایل ڈی اے اور ان کے بھائی میں کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، جس کے بعد ایل ڈی اے کے 21 افسران و اہلکاروں کا کورونا ٹیسٹ لیا گیا تھا اور تمام افسران کی رپورٹس منفی آگئیں تھیں۔
مختلف سرکاری اداروں کی جانب سے ایل ڈی اے میں حاضری کم رکھنے کی تجویز دی جاتی رہی، لازمی سروس ایکٹ کا حصہ نہ ہونے کے باوجود ایل ڈی اے کو پبلک کے لیے بند اور افسران کے لیے کھلا رکھا گیا۔