سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل

سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(جنید ریاض)طلبا کیلئے اہم خبر،  ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی نے رمضان کیلئے سرکاری سکولوں کے اوقات کار تبدیل کردیئے۔

 رمضان المبارک کیلئے جاری کردہ اوقات کار کے مطابق بوائز سکول صبح 7 بج کر30 منٹ پر لگے گا اور 12 بجے چھٹی ہوگی، لڑکیوں کا سکول صبح 7 بج کر 25 منٹ پر لگے گا اور چھٹی 11 بج کر 45 منٹ پرہوگی۔

ڈبل شفٹ سکول صبح 7 بجے لگے گے اور ساڑھے11 بجے چھٹی ہوگی، سکینڈ شفٹ میں سکول دوپہر 12 بجے لگے گا ساڑھے 4 بجے چھٹی ہوگی، جمعہ کو لڑکیوں کو سوا 11 بجے اور لڑکوں کو ساڑھے 11 بجے چھٹی ہوگی، جمعہ کو سکینڈ شفٹ سکول 2 بجے لگے گا اور 4 بجے چھٹی ہوگی۔

Sughra Afzal

Content Writer