ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

رمضان کا تحفہ، حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا

رمضان کا تحفہ، حکومت نے عوام پر پٹرول بم گرا دیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(فخر امام) حکومت نے رمضان المبارک سے قبل عوام پر پٹرول بم گرا دیا، ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی میں اضافے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا، پٹرول 9 روپے 53 پیسے اور ڈیزل 4 روپے 89 پیسے فی لیٹر مہنگا ہوگیا۔

تبدیلی حکومت کی جانب سےعوام کے لیے مہنگائی تحائف کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے رمضان المبارک میں عوام کو ریلیف دینے کی بجائے ان کے سر پر پٹرول بم پھوڑ دیا، ‏ ایف بی آر نے پٹرولیم مصنوعات پر جی ایس ٹی اضافے کا نوٹیفکیشن جاری کردیا‏، ڈیزل پر جی ایس ٹی 13 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد،‏ پٹرول پر 2 فیصد سے بڑھا کر 12 فیصد، مٹی کے تیل پر جی ایس ٹی 8 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد اور لائٹ ڈیزل پر جی ایس ٹی 9 فیصد سے بڑھا کر 17 فیصد کر دیا گیا، پٹرول کی نئی قیمت 108 روپے 1 پیسے فی لیٹر، ڈیزل کی قیمت 122 روپے 32 پیسے اور مٹی کے تیل کی نئی قیمت 96 روپے 77 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر شہری پھٹ پڑے، بولے حکومت نے الیکشن سے قبل جھوٹے وعدے کیے، رنگین خواب دکھانے والی حکومت عوام کو ریلیف فراہم کرنے میں ناکام ہو چکی ہے، شہریوں نے مطالبہ کیا کہ حکومت پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے۔

Sughra Afzal

Content Writer