ویب ڈیسک : بھارتی فضائیہ کا جنگی طیارہ لاپتہ ہو گیا ہے، جس کی تلاش جاری ہے۔
انڈین ایئرفورس نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ سخوئی ایس یو 30 طیارہ آسام کے شہر جورہٹ سے پرواز کے بعد مقررہ وقت پر واپس نہیں پہنچا۔بھارتی فضائیہ کے بیان کے مطابق طیارے سے آخری رابطہ شام 7 بج کر 42 منٹ پر ہوا تھا، جس کے بعد اس کا رابطہ منقطع ہو گیا۔
اپنے بیان میں فضائیہ نے بتایا کہ مزید تفصیلات جمع کی جا رہی ہیں اور طیارے کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن شروع کر دیا گیا ہے۔
An IAF Su-30 MKI is reported overdue. The aircraft had taken off from Jorhat, Assam and was last in contact at 7.42 pm.
— Indian Air Force (@IAF_MCC) March 5, 2026
Further details are being ascertained. Search and Rescue mission has been initiated.@DefenceMinIndia@SpokespersonMoD@HQ_IDS_India@adgpi@Indiannavy
خیال رہے کہ سخوئی Su-30MKI دو انجنوں والا ملٹی رول جنگی طیارہ ہے، جسے روسی کمپنی نے تیار کیا ہے، اس میں بھارتی، فرانسیسی اور اسرائیلی ایویونکس اور ہتھیاروں کے نظام شامل ہیں۔
اسے 2000 کی دہائی کے اوائل میں بھارتی فضائیہ میں شامل کیا گیا تھا اور یہ فضائیہ کے سب سے طاقتور فرنٹ لائن طیاروں میں شمار ہوتا ہے۔