ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیرس میں فیشن کا میلہ سج گیا، عالمی ڈیزائنرز کی تخلیقات پیش

پیرس میں فیشن کا میلہ سج گیا، عالمی ڈیزائنرز کی تخلیقات پیش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

  ویب ڈیسک :پیرس فیشن ویک کے آغاز کے ساتھ ہی فرانس کے دارالحکومت پیرس میں رنگ،حسن اور خوشبوؤں کے جلوے بکھر گئے, جہاں دنیا بھر کے معروف ڈیزائنرز اور ماڈلز  نےاپنی تخلیقات پیش کیں۔

دنیا کےفیشن دارالحکومت پیرس کےتاریخی اوپیرا گارنیے میں معروف فیشن ڈیزائنر ایلی فغالی کا شاندار فیشن شو منعقد ہوا،فیشن شو میں عالمی فیشن انڈسٹری سے تعلق رکھنے والی شخصیات، ماڈلز اور میڈیا کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

تقریب میں پیش کیے گئےملبوسات میں مشرقِ وسطیٰ اور یورپی فیشن کا حسین امتزاج دیکھنے میں آیا۔ ریمپ پر پیش کیے گئے ملبوسات میں نفیس کڑھائی، جدید کٹس اور دلکش رنگوں نے حاضرین کو خاصا متاثر کیا۔

فیشن شو کےدوران ماڈلز نے نئی کلیکشن پیش کی جسے حاضرین کی جانب سے بھرپور پذیرائی ملی۔ ہال تالیوں سے گونج اٹھا اور شائقین نے ڈیزائنز کو جدید اور منفرد قرار دیا۔

ڈیزائنر ایلی فغالی کا کہنا تھا کہ  پیرس میں یہ میرا پہلا شو ہے اور میں نے یہ کلیکشن دل کی گہرائیوں سے تیار کی ہے،اس کلیکشن کی تیاری میں مشرقی خوبصورتی اور پیرس کے کلاسک انداز سے متاثر ہو کر کام کیا گیا ہے،ان کےمطابق فیشن ثقافتوں کو جوڑنے کا ایک خوبصورت ذریعہ ہے۔