شہباز علی: پشاور کے نیشنل ٹی 20کپ میں ہونے والے میچز کے لیے ٹکٹوں کی تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں۔
شائقین کرکٹ ٹکٹیں TCS کے3 ایکسپریس سینٹرز سے خرید سکیں گے۔ انتظامیہ کے مطابق ایک شناختی کارڈ پر ایک دن کے میچز کے لیے زیادہ سے زیادہ پانچ ٹکٹیں خریدنے کی اجازت ہوگی۔
گروپ اسٹیج میچز کے لیے وی آئی پی فیملی زون کی ٹکٹوں کی قیمت 200 اور 250 روپے مقرر کی گئی ہے جبکہ وی آئی پی ٹکٹ 150 روپے میں دستیاب ہوگی۔ اسی طرح پریمیم ٹکٹ 100 روپے میں فروخت کی جائے گی جبکہ وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 600 اور 800 روپے میں دستیاب ہوگی۔
سیمی فائنل مرحلے کے لیے وی آئی پی ٹکٹ 300 روپے جبکہ پریمیم ٹکٹ 200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ اس کے علاوہ وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ ایک ہزار روپے میں خریدی جا سکے گی۔
فائنل میچ کے لیے وی آئی پی ٹکٹ کی قیمت 400 روپے جبکہ پریمیم ٹکٹ 300 روپے رکھی گئی ہے، جبکہ وی وی آئی پی گیلری کی ٹکٹ 1200 روپے مقرر کی گئی ہے۔ حکام کے مطابق سیمی فائنل اور فائنل کے لیے فیملی زون کی ٹکٹیں بالترتیب 400 اور 500 روپے میں دستیاب ہوں گی۔