ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قطر نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث ایل این جی پیداوار بند کر دی

قطر نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتحال کے باعث ایل این جی پیداوار بند کر دی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک :قطر نے مشرق وسطیٰ میں کشیدہ صورتحال کے باعث ایل این جی کی پیداوار بند کرنے کا اعلان کردیا۔

خبر ایجنسی کے مطابق ایل این جی کی پیداواری صلاحیت بحال ہونے میں ایک ماہ لگے گا،قطر نے اپنے چند مرکزی گاہکوں کو فیصلے سے آگاہ بھی کردیا ہے.

  قطر پوری دنیا کو 20 فیصد ایل این جی سپلائی کرتا ہے،قطر انرجی کم از کم 2 ہفتے ایل این جی کی پیداوار بند رکھے گی۔

ایل این جی بند ہونے سے چین، جاپان، بھارت، جنوبی کوریا اور پاکستان زیادہ متاثر ہونگے۔
 ماہرین کے مطابق قطر دنیا کے بڑے گیس برآمد کنندگان میں شامل ہے، اس لیے پیداوار میں تعطل عالمی سطح پر قیمتوں میں اضافے کا باعث بن سکتا ہے۔ صورتحال کی نوعیت اور دورانیہ آئندہ دنوں میں واضح ہونے کی توقع ہے۔