ملک اشرف : چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کا اقدام لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج، خاتون اشباء کامران نے چیئرمین نیپرا کی تعیناتی کیخلاف ہائیکورٹ سے رجوع کیا۔
شہری خاتون اشباء کامران کی درخواست میں وفاقی حکومت، نیپرا اور دیگر متعلقہ اداروں کو فریق بنایا گیا ۔درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ وسیم مختار کو ریٹائرمنٹ کے بعد چیئرمین نیپرا تعینات کیا گیا۔وسیم مختار کی تعیناتی نیپرا رولز ترمیمی ایکٹ 2021کی خلاف ورزی ہے۔عدالت سے استدعا کی گئی کہ موجودہ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کی تعیناتی کا اقدام کالعدم قرار دیا جائے۔کیس کے حتمی فیصلے تک موجودہ چیئرمین نیپرا وسیم مختار کو کام سے روکے جانے کی بھی استدعا کی ۔