ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پنجاب میں بیوہ خواتین اور یتیموں کیلئے ’’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ

پنجاب میں بیوہ خواتین اور یتیموں کیلئے ’’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راؤ دلشاد: پنجاب حکومت نے بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی کفالت کے لیے ایک نیا فلاحی منصوبہ ’’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘‘ متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے منصوبے کی باقاعدہ منظوری دے دی ہے۔

حکام کے مطابق بیوہ خواتین اور یتیم بچوں کی سرکاری کفالت کے لیے شفاف ڈیجیٹل سسٹم تیار کیا گیا ہے تاکہ مستحق افراد تک مالی امداد براہ راست اور شفاف طریقے سے پہنچائی جا سکے۔

منصوبے کے تحت مستحق خاندانوں کو ایک لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے جبکہ کارڈ کے ذریعے بیوہ خواتین کو ایک لاکھ روپے اور یتیم بچوں کو 25،25 ہزار روپے دیے جائیں گے۔

ذرائع کے مطابق ’’وزیراعلیٰ پنجاب رحمت کارڈ‘‘ پراجیکٹ کا باضابطہ آغاز عید کے فوراً بعد کیا جائے گا۔

اس حوالے سے معاون خصوصی برائے عشر و زکوٰۃ راشد نصر اللہ نے وزیراعلیٰ کو منصوبے پر تفصیلی بریفنگ دی۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ پنجاب میں بیوہ خواتین اب محتاج نہیں رہیں گی اور حکومت ان کی فلاح و بہبود کے لیے عملی اقدامات کر رہی ہے، پنجاب کے وسائل پر ہر شہری کا برابر حق ہے۔