ویب ڈیسک :معروف فیملی وی لاگر اور یوٹیوبر ان دنوں اپنی ازدواجی زندگی میں پیدا ہونے والی کشیدگی اور تنازعات کے باعث خبروں کی زینت بنے ہوئے ہیں، جہاں ان کی ازدواجی زندگی میں کشیدگی بڑھنے کے ساتھ اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔
ذرائع کے مطابق رجب بٹ اور ان کی اہلیہ ایمان رجب کے درمیان کشیدگی میں اضافہ ہو گیا ہے جس کے باعث دونوں خاندانوں کے درمیان اختلافات بھی شدت اختیار کر گئے ہیں۔
حال ہی میں ایمان رجب کے بھائی عون شیخ نے انسٹاگرام پر بیان جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ رجب بٹ کی والدہ اور ماموں ان کے گھر آئے تھے جہاں انہوں نے ایمان سے کچھ اہم باتیں کیں۔
عون شیخ کا کہنا تھا کہ رجب بٹ کے ماموں نے ایمان کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر واضح الفاظ میں کہا کہ رجب بٹ ایسا ہی رہے گا، وہ نہیں بدلے گا، اب تم خود فیصلہ کرو کہ تمہیں یہ گھر بسانا ہے یا نہیں۔
ایمان رجب کے بھائی نے کہا کہ وہ اپنی بہن کے رشتے کو بچانے کے لیے ہر ممکن تعاون کرنے کو تیار ہیں، تاہم اگر ان کے بہنوئی ان کی بہن کے ساتھ ناانصافی کریں، سوشل میڈیا پر اس کیخلاف باتیں کریں اور غلط بیانی سے کام لیں تو یہ صورتحال برداشت سے باہر ہو جاتی ہے۔
مزید کہا کہ ممکن ہے اگر وہ سوشل میڈیا پر آ کر بیان نہ دیتے تو معاملہ اتنا نہ بڑھتا، لیکن انہیں اپنے فیصلے پر کوئی پچھتاوا نہیں کیونکہ ان کے نزدیک بہن کی عزت اور دفاع سب سے اہم تھا۔
یاد رہے کہ رجب بٹ کی ازدواجی زندگی، مبینہ بے وفائی کے اسکینڈلز اور دیگر تنازعات پہلے بھی خبروں کا حصہ بنتے رہے ہیں اور اب یہ نیا بیان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا پر بحث کا باعث بن گیا ہے۔