احمد منصور :پاکستان کی دفاعی حکمتِ عملی اور ملٹری ڈپلومیسی نے اسے جنوبی ایشیا میں ایک مضبوط اور قابلِ موازنہ قوت بنا دیا ہے،بھارتی جریدہ نے عالمی سطح پر پاکستان کی بڑھتی ہوئی اہمیت اور کامیاب عسکری سفارتکاری کا اعتراف کر لیا۔
بھارتی جریدہ دی ہندو کے مطابق مئی 2025 میں کامیابی کا دعویٰ اور امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی فیلڈ مارشل سیدعاصم منیر کی پذیرائی پاکستانی دفاعی صنعت کیلئے سود مند ثابت ہوئی۔
بھارتی جریدہ کے مطابق سعودی عرب سے دفاعی معاہدے اور متحدہ عرب امارات کیساتھ بہتر تعلقات نے پاکستانی دفاعی برآمدات کو تیز کر دیا،پاکستان آذربائیجان، میانمار اور نائیجیریا اور بنگلہ دیش کے ساتھ بھی معاہدوں کے لیے تیار ہے ۔
دی ہندو کے مطابق چین اور ترکی کے ساتھ مشترکہ منصوبوں کے ذریعے پاکستان کی دفاعی پیداوار کئی ارب ڈالر سالانہ تک پہنچ چکی ہے، خلیج کی بڑھتی ہوئی سکیورٹی وابستگی پاکستان کو بین الاقوامی سطح پر ساکھ بہتر بنانے میں بھی مدد دے رہی ہے۔
دفاعی ماہرین کے مطابق معرکہ حق میں شاندار کامیابی اور کامیاب ملٹری ڈپلومیسی نے پاکستان کو قابل اعتماد دفاعی صنعتی مرکز بنا دیا ہے، بھارت کے مقابلے میں پاکستان کا بطور نیٹ ریجنل اسٹیبلائزر کردار اس کی جامع دفاعی پالیسی کی کامیابی کا واضح ثبوت ہے۔
ماہرین کا کہناتھا کہ آپریشن سندور میں اپنے سے کئی گنا بڑے دشمن کو شکست دے کر پاکستان نے دنیا بھر میں اپنی عسکری صلاحیتوں کا لوہا منوا لیا ہے۔