ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایران جنگ، پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری متاثرہونے کے خدشات

ایران جنگ، پاکستان کی ٹیکسٹائل انڈسٹری متاثرہونے کے خدشات
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   ایران کےخلاف اسرائیلی اور امریکی جنگ کے بعد آبنائے ہرمز میں جاری جغرافیائی بحران کے باعث توانائی سپلائی میں ممکنہ تعطل نے پاکستان کی ٹیکسٹائل صنعت کو شدید خدشات سے دوچار کر دیا ہے۔

 ملک کی سب سے بڑی برآمدی صنعت نے خبردار کیا ہے کہ تیل اور ایل این جی کی ترسیل میں رکاوٹیں توانائی کی قیمتوں میں اضافے کا سبب بن رہی ہیں ۔

  اس عمل سے صنعتی پیداوار اور برآمدی مسابقت دونوں متاثر ہو سکتے ہیں۔

  (اپٹما)  نے 4 مارچ  2026 کو وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان کو ارسال کردہ خط میں کہا ہے کہ بحران کے دوہرے اثرات سامنے آرہے ہیں۔

 خط کے مطابق  ایک طرف توانائی درآمدات کی ڈالر لاگت تیزی سے بڑھ رہی ہے تو دوسری جانب پیداواری لاگت میں اضافے سے برآمدی صنعتیں دباؤ کا شکار ہیں۔

 اپٹما کے چیئرمین کامران ارشد کے مطابق حتیٰ کہ اگر علاقائی کشیدگی کم بھی ہو جائے تو توانائی کی سپلائی چین اور قیمتوں میں کئی ماہ تک اتار چڑھاؤ برقرار رہنے کا امکان ہے۔