ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

یو اے ای : تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی اسپرنگ تعطیلات کا اعلان

یو اے ای : تعلیمی اداروں میں ایک ہفتے کی اسپرنگ تعطیلات کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک :مشرقِ وسطیٰ میں کشیدہ جنگی صورتحال کے باعث متحدہ عرب امارات میں تعلیمی اداروں نے طلبہ و اساتذہ کی حفاظت کو مدنظر رکھتے ہوئے مقررہ وقت سے قبل ہی ایک ہفتے کی اسپرنگ تعطیلات کا اعلان کر دیا ہے۔

اماراتی حکام کے مطابق ملک بھر کے سرکاری اور نجی اسکولوں میں 9 مارچ سے تعطیلات کا آغاز ہوگا جو 22 مارچ تک جاری رہیں گی۔ اس حوالے سے متعلقہ تعلیمی حکام نے تمام سرکاری اور پرائیوٹ اسکولوں کو ضروری ہدایات بھی جاری کر دی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق یو اے ای کی جامعات بھی اسپرنگ بریک میں شامل ہوں گی، جہاں کلاسز دوبارہ پیر 23 مارچ سے بحال کی جائیں گی۔

خبر رساں ایجنسی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارم X (Twitter) پر جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ اس بار موسمِ بہار کی تعطیلات معمول کے شیڈول سے پہلے دی جا رہی ہیں۔

حکام نے والدین کو ہدایت کی ہے کہ وہ تعطیلات کے دوران گھروں میں طلبہ کے لیے تعلیمی طور پر سازگار ماحول فراہم کریں اور یہ بھی یقینی بنائیں کہ بچے اپنے اسباق مکمل کریں۔