ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینے کی قرارداد مسترد کر دی

امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لینے کی قرارداد مسترد کر دی
کیپشن: file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک:امریکی سینیٹ نے ایران پر حملوں کے لیے کانگریس سے منظوری لینے کی قرارداد مسترد کردی ،قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کے لیے کانگریس سے منظوری لی جائے۔

 میڈیا رپورٹس کے مطابق 100 رکنی امریکی سینیٹ میں قرارداد 47 کے مقابلے 52 ووٹوں سے مسترد کی گئی، سینیٹرز کی اکثریت نے ایران کیخلاف فوجی کارروائی کی حمایت کی۔

 ڈیموکریٹس اور ری پبلکنز دونوں پارٹیوں کے سینیٹرز کی جانب سے پیش کردہ قرارداد میں مطالبہ کیا گیا تھا کہ ایران پر فضائی حملے روکے جائیں اور ان حملوں کیلئے کانگریس سے منظوری لی جائے۔

 امریکی سینیٹ میں صدر ٹرمپ کی ری پبلکن پارٹی کی اکثریت ہے، ری پبلکنز کے 53 اور حزب اختلاف ڈیموکریٹس کی 45 نشستیں ہیں، جبکہ 2 آزاد امیدوار اپوزیشن پارٹی ڈیموکریٹس کے حق میں ہیں۔