جمال الدین : ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر ہنی ٹریپ اور اغوا برائے تاوان کیس،انسداد دہشتگردی عدالت نے ملزمہ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت دیگر ملزمان کیخلاف کیس کی سماعت کل تک ملتوی کر دی ،وکلاء نے سرکاری گواہ سب انسپکٹر شبیر اعوان سے ملزمان سے رقم٫ اسلحہ اور موبائل فون برآمدگی کے بیان پر جرح مکمل کی ۔
انسداد دہشت گردی عدالت کے جج ارشد جاوید نے سماعت کی۔ آمنہ عروج اور حسن شاہ سمیت 12 ملزمان کو جیل سے عدالت میں پیش کیا گیا۔ سرکاری گواہ سب انسپکٹر شبیر اعوان نے ملزمان سے رقم ، اسلحہ اور موبائل فون کی برآمدگی سے متعلق بیان قلمبند کرا رکھا ہے۔ ملزمان کے وکلاء نے گواہ شبیر اعوان سے بیان پر جرح مکمل کی ۔تمام ملزمان کی وکلاء الگ الگ گواہ سے جرح کریں گے۔ عدالت نے مزید سماعت کل تک ملتوی کر دی اور گواہ کو دوبارہ پیشی کیلئے پابند کر دیا۔ عدالت نے مدعی مقدمہ خلیل الرحمان قمر کو بیان قلمبند کرانے کیلئے طلب کیا ہے۔ ہائیکورٹ نے مقدمہ کا ایک ماہ میں فیصلہ کا حکم دے رکھا ہے ۔