ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سجل علی ڈائریکٹر کی بھی ڈائریکٹر بن گئیں،ویڈیو وائرل

سجل علی ڈائریکٹر کی بھی ڈائریکٹر بن گئیں،ویڈیو وائرل
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:   پاکستانی اداکارہ سجل علی نے اپنے رمضان اسپیشل ڈرامے 'دل والی گلی میں' کی شوٹنگ کے دوران ریکارڈ ہونے والی ویڈیو فینز کے ساتھ شیئر کرکے ہدایتکار کو ہدایت دینے کا انکشاف کردیا۔

ڈراما ’محمودآباد کی ملکائیں‘ میں 'آفرین' کا کردار نبھانے والی سجل علی نے اپنے پہلے ہی ڈرامے میں ایسی بہترین اداکاری کے جوہر دکھائے کہ شوبز پر کڑی نظر رکھنے والوں کو اسی وقت ان کا کریئر کامیاب ہوتا نظر آگیا تھا۔ یہ اندازہ سچ ثابت ہوا کیونکہ سجل علی نے اپنی منفرد اداکاری سے وہ کامیابی کی سیڑھیاں چڑھتی چلی گئیں۔

فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سجل علی اس سین کو فلمانے کا مشورہ ہدایتکار کاشف نصار کو دیتے ہوئے یہ کہتی نظر آئیں کہ 'تھوڑا اونچا کریں تاکہ جب مجی گرے تو کیمرے میں نظر آئے'۔

انہوں نے مزید کہا کہ 'میرا پوائنٹ اف ویو بھی ہوگا ناں، دو کیمرے لگا لیں اس سین کو شوٹ کرنے کیلئے'۔اداکارہ نے یہ مشورہ اس لیے دیا تاکہ سین میں ایسا نظر آئے کہ مجیّ کو دھکا مار کر ڈیجو دیکھ رہی ہے اور کیونکہ ڈیجو کھڑی ہے اس لیے مجی تھوڑا اوپر نظر آنا چاہئے۔ 
اسی میں سجل علی نے حمزہ سہیل کی بھی سیٹ پر سین پریکٹس کرتے ہوئے ویڈیو کلپ بھی شامل کیں جن میں کہیں حمزہ سہیل کریو میمبر سے بات کرتے تو کہیں اپنے ڈائیلاگز کی پریکٹس کرتے دکھے۔

پوسٹ کے کیپشن میں سجل علی نے لکھا کہ 'جب آپ ڈائیریکٹر کو ڈائیریکٹ کریں اور وہ آپ کی بات سے اتفاق رکھتے ہوئے اسے مان بھی لیں'۔سجل علی نے اسی کیپشن میں حمزہ سہیل کی تعریف کرتے ہوئے لکھا کہ 'سیٹ پر سب سے زیادہ کیوٹ مجّی ہے'۔

کمنٹ سیکشن میں سوشل میڈیا صارفین مختلف تبصرے کرتے نظر آرہے ہیں۔ ایک صارف نے لکھا کہ 'سیٹ پر اور اسکرین پر سب سے زیادہ فنی مجّی اور ڈیجو سب کے دلوں کی جان بن چکے ہیں'۔

یاد رہے کہ  سجل علی ان دنوں رمضان اسپیشل ڈراما 'دل والی گلی میں' اداکاری کے جوہر دکھاتی نظر آرہی ہیں جس میں ان کے ساتھ نئے ابھرتے اداکار حمزہ سہیل اسکرین شیئر کر رہے ہیں۔سجل علی ڈرامے میں 'خدیجہ بلال' عرف 'ڈیجو' کا کردار نبھا رہی ہیں جبکہ حمزہ سہیل 'مجتبیٰ صدیقی' عرف 'مجّی' کا کردار نبھاتے دکھ رہے ہیں۔ڈرامے کی کہانی دو ایسے نوجوان جوڑے کے گرد گھوم رہی ہے جو پھوپھی ماموں کے بچے ہیں، ایک دوسرے کو پسند کرتے تھے لیکن دونوں نے ماؤں کی خلاف ورزی کے باوجود شادی کرلی جس کے بعد ان کی زندگی کی وہ کہانی شروع ہوئی جو اتار چڑھاؤ سے بھرپور ہے۔ڈرامے کی پہلی قسط میں شادی اور دوسری قسط میں شازیہ نامی کردار کی خودکشی نے ناظرین کو خود سے جوڑے رکھا جبکہ دوسری قسط کے آخری سین میں ڈیجو غصے میں مجّی کو دھکا دے کر گراتی نظر آئی ۔