جمال الدین: ڈیفنس میں کار کی ٹکر سے چھ افراد کی ہلاکت کا مقدمہ ,کم عمر ڈرائیور ملزم افنان اور اس کے والد شفقت علی پر آج بھی فرد جرم عائد نہیں ہو سکی، عدالت نے مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی اور ملزمان کی پولیس رپورٹ کی نقول کیلئے درخواست پر دلائل طلب کر لئے۔
انسداد دہشتگردی عدالت کے ایڈمن جج منظر علی گل نے سماعت کی ملزم افنان اور اس کے والد شفقت علی عدالت میں پیش ہوئے ملزمان نے پولیس رپورٹ اور چالان کی کاپیوں کیلیے درخواست دائر کی جس کے باعث ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں ہو سکی عدالت نے درخواست پر پراسکیوشن اور ملزمان سے دلائل طلب کر لیئے اور مزید سماعت 7 مارچ تک ملتوی کر دی۔
سرکاری وکیل نے کہا ملزمان کو چالان کی نقول دی جا چکی ہیں ملزمان نے فرد جرم سے بچنے کے لئے درخواست دائر کی ہے ایسے فرد جرم سے بچا نہیں جا سکتا ہے عدالت نے ملزمان کی مقدمہ سے دہشتگردی کی دفعات ختم کرنے کی درخواست خارج کر دی ہے۔
پراسیکیوشن نے کم عمر ملزم افنان اور اس کے والد شفقت علی سمیت 5 ملزمان کیخلاف چالان عدالت میں جمع کرا رکھا ہے ملزم افنان کے دوستوں کو چالان کے خانہ نمبر 2 میں رکھا گیا ہے چالان کے مطابق ملزم افنان اور اس کے دوستوں نے مرنے والی خواتین سے چیڑ چھاڑ بھی کی تھی۔
ملزم شفقت علی پر الزام ہے کہ اس نے اپنے کم عمر بیٹے کو ڈرائیونگ لائسنس نہ ہونے کے باوجود گاڑی کی چابی دی جس سے6 افراد کی ہلاکت ہوئی۔