ملک اشرف:لاہور ہائیکورٹ کے چار ایڈیشنل ججز کی حلف برداری تقریب، چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ عالیہ نیلم نے نئےچار ایڈیشنل ججز سےحلف لے لیا۔
راجہ غضنفر علی خان ، طارق محمود باجوہ نے ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ کی حیثیت سے حلف لیا، تنویر احمد شیخ نے ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ کے عہدے کا حلف لیا،عبہر گل نے ایڈیشنل جج لاہور ہائیکورٹ کےعہدے کا حلف لیا۔
حلف برداری تقریب لاہور ہائیکورٹ کے ججز لاونج میں ہوئی، تقریب میں لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس شجاعت علی خان نے شرکت کی،جسٹس علی باقر نجفی ، جسٹس عابد عزیز شیخ ،جسٹس شمس محمود مرزا، جسٹس طارق سلیم شیخ ، جسٹس شہرام سرور چوہدری، جسٹس شاہد کریم ،جسٹس چوہدری محمد اقبال ، جسٹس سلطان تنویر احمد ،جسٹس علی ضیاء باجوہ کی شرکت کی۔
علاوہ ازیں جسٹس خالد اسحاق ، جسٹس راحیل کامران شیخ ، جسٹس محمد طارق ندیم، ڈپٹی اٹارنی جنرل اسد علی باجوہ،سابق صدر لاہور ہائیکورٹ بار حفیظ الرحمان چوہدری، ایڈیشنل اٹارنی جنرل ملک جاوید اعوان، وائس چیئرمین پنجاب بارکونسل عرفان صادق تارڈ سمیت دیگر ججز نےشرکت کی، ایڈووکیٹ جنرل محمد امجد پرویز ، بار عہدیداروں اور لاء افسران اور ہائیکورٹ کے افسران بھی موجود تھے۔