ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سرکاری محکموں کو این او سی کا اجراء آسان بنانے کا حکم

سرکاری محکموں کو این او سی کا اجراء آسان بنانے کا حکم
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصرکھوکھر: چیف سیکرٹری پنجاب زاہد اختر زمان کا سرکاری محکموں کو این او سی کا اجراء آسان بنانے کا حکم،ای بز پورٹل پر کاروباری افراد، شہریوں کیلئے این او سی کے آن لائن حصول کے عمل کو سادہ بنایا جائیگا۔

چیف سیکرٹری پنجاب کی زیر صدارت سول سیکرٹریٹ میں اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صوبہ میں ای گورننس اور پرائس کنٹرول اقدامات کا جائزہ لیا گیا، چیف سیکرٹری نے کہاکہ این ا و سی کے اجراء کیلئے غیر متعلقہ کاغذات کی طلبی کا کوئی جواز نہیں، تمام محکمے یقینی بنائیں این او سی کے آن لائن اجراء کیلئے صرف ضروری کاغذات طلب کئے جائیں۔

 چیف سیکرٹری نے صوبہ میں ناجائز منافع خوروں کیخلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے کی بھی ہدایت کرتے ہوئے کہاکہ گرانفروشوں کیخلاف کارروائیوں سے متعلق رپورٹ روزانہ کی بنیاد پر بھجوائی جائے۔ قیمتوں میں استحکام کیلئے اضلاع میں ڈپٹی کمشنرز اشیاء کے نرخوں، طلب اور رسد کا تقابلی جائزہ لیں۔