پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کا میچ محسن نقوی نے بھی دیکھا

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42:  پاکستان کرکٹ بورڈ کے چئیرمین سید محسن رضا نقوی نے بھی پشاور زلمی اور ملتان سلطانز کے درمیان ایچ بی ایل پی ایس ایل 9   کا 21 واں میچ راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں بیٹھ کر دیکھا۔

راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں پشاور زلمی اور ملتان سلطانز   کے درمیان پی ایس ایل کو 21 واں میچ جاری  تھا کہ چئیرمین پی سی بی محسن نقوی بھی میچ دیکھنے کے لئے  سٹیڈیم پہنچ گئے ۔ چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر اور پی سی بی کے  افسران نے چئیرمین کا  خیر مقدم کیا ۔

محسن نقوی نے  دونوں ٹیموں کے کھلاڑیوں کے اچھے کھیل پر  دیگر تماشائیوں کے ساتھ مل کر کھلاڑیوں کو داد دی۔