ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

صنم سعید اور محب مرزا نے بالآخر شادی کا اعتراف کر لیا

صنم سعید اور محب مرزا نے بالآخر شادی کا اعتراف کر لیا
کیپشن: File Photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ صنم سعید نے ساتھی اداکار محب مرزا کو زندگی بھر کا ساتھی بنا لیا، اس بات کا انکشاف دونوں اداکاروں نے نجی ٹی وی چینل کے شو میں کیا۔  

ذرائع کے مطابق اداکارہ صنم   سعید اور محب مرزا کچھ عرصے سے اکٹھے دیکھے جا رہے تھے جس کے سبب ان کی شادی کی چہ مگوئیاں جاری تھیں تاہم اس حوالے سے اداکاروں کی جانب سے کوئی موقف سامنے نہیں آیا تھا۔

شادی کا انکشاف تب ہوا جب صنم اور محب نجی ٹی وی چینل پر ایک شو میں اکٹھے شریک ہوئے تو میز بان نے انہیں کہا کہ اگر آپ کو شادی کی مبارکباد دی جائے تو کوئی اعتراض تو نہیں جس پر محب مرزا نے ہاں میں سر ہلا دیا۔

یہ امر قابل ذکر ہے کہ محب مرزا کی اس سے پہلے ماڈل و اداکارہ آمنہ شیخ سے شادی ہوئی تھی جبکہ صنم سعید، فرحان حسن کی شریک حیات رہ چکی ہیں۔