معروف گلوکار دوران کنسرٹ ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی

معروف گلوکار دوران کنسرٹ ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: معروف بالی وڈ گلوکار بینی دیال دوران کنسرٹ ڈرون کیمرا ٹکرانے سے زخمی ہوگئے۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق جمعہ کو چنئی میں ایک لائیو کنسرٹ میں پرفارمنس کے دوران ایک ڈرون کیمرا بینی دیال کے سر کے پچلھے حصے سے ٹکرا گیا جس کی وجہ سے گلوکار زخمی ہوگئے۔ 

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-03-05/320165_727400_updates.jpg

سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ویڈیوز میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بینی دیال کنسرٹ میں اسٹیج پر گانا گانے میں مصروف ہیں، اس دوران ویڈیو بنانے والا ایک ڈرون کیمرا ریکارڈنگ کرتے ہوئے گلوکار کے قریب آیا اور ان کے سر کے پچھلے حصے سے ٹکرا گیا۔

ڈرون کے سر سے ٹکرانے پر گلوکار نے فوراً گانا بند کیا اور اسٹیج پر بیٹھتے ہوئے اپنے سر پر ہاتھ مَلنے لگے ، اس دوران وہاں موجود حکام ان کے پاس آگئے اور انہیں طبی امداد دی گئی۔

Ansa Awais

Content Writer