کار سواروں کی لاہور کی اہم شاہراہ پر نوٹوں کی بارش، ویڈیو سامنے آ گئی

Money Rain
کیپشن: Money Rain
سورس: gogole
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی رضا) لاہور کی اہم شاہراہ فیروزپور روڈ پر تیزرفتار کار سواروں نے 10 اور20 روپے کے نوٹوں کی بارش کردی جس کی ویڈیو منظر عام پر آگئی۔

 پاکستان میں شادی بیاہ پر نوٹوں کی برسات معمول کی بات ہے  لیکن لاہور میں ایک انوکھا واقعہ پیش آیا  جہاں فیر روز پور روڈ پر تیز رفتار کار سواروں نے 10 اور 20 روپے کی نوٹوں کی بارش کردی، واقعے کی ویڈیو بھی سامنے آگئی۔

ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ کار سوار نوٹ ہوا میں اُڑا رہے ہیں،شہری موٹر سائیکل اور گاڑیاں روک کر پیسے لو ٹ رہے ہیں، جس کے باعث سڑک پر  گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ گئیں جبکہ نوٹ برسانے والی گاڑیاں بھی  تیز رفتاری کے باعث آپس میں ٹکرا گئیں۔

Sughra Afzal

Content Writer