برائلر گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز تبدیلی

برائلر گوشت کی قیمت میں حیرت انگیز تبدیلی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شہزاد خان ابدالی) برائلر مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ بدستور جاری، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 355روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی، برائلر مرغی کی قیمتیں اس قدر بڑھتی کیوں جا رہی ہیں?سٹی 42 نے برائلر مرغی کا گوشت بے تحاشا مہنگا ہونے کی وجوہات کا سراغ لگا لیا.

تفصیلات کے مطابق برائلر مرغی کا گوشت عام آدمی کی پہنچ سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے، برائلر مرغی کے گوشت کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح 355 روپے فی کلوگرام پر پہنچ گئی،سٹی 42 نے برائلر مرغی کا گوشت بے تحاشا مہنگا ہونے کی وجوہات کا سراغ لگا لیا۔صدر لاہور پولٹری ٹریڈرز طارق جاوید نے کہا کہ برائلر مرغی کی فیڈ کی قیمتوں میں بے تحاشا اضافہ گوشت مہنگا ہونے کا سبب بنا۔

850روپے فی من مکئی اس سال 1800روپے فی من کی ہوگی ہےاسی طرح گندم 1200روپے من سے بڑھ کر سرکاری قیمت 1800روپے ہوئی مگر گندم اب بھی 2200روپے فی من مل رہی ہے صدر طارق جاوید نے بتایا کہ دوسالوں میں سویا بن 70روپے تک مہنگا ہوا ۔ پولٹری فارمرز نے انکشاف کیا کہ برائلرچوزہ کیلئے میڈیسن کی قیمتیں 100%فیصد تک بڑھ گیئں اور1سال میں بجلی کی مد میں انرجی کی لاگت 100%فیصد بڑھی ہے تاجران نے بتایا کہ 1سال میں ایک کلووالی زندہ برائلرمرغی کی گروتھ پر 70 روپے لاگت بڑھی ہے۔
پولٹری ٹریڈرز نے کہا کہ برائلر مرغی کی گروتھ کی لاگت بڑھنے کی وجہ سے اب گوشت کی اوسط قیمت 250 سے 300روپے تک رہے گی۔گزشتہ دنوں برائلرمرغی کے گوشت کی قیمت میں 6روپے فی کلو اضافےسےسال کی بلندترین سطح 345 روپے پرپہنچ گئی۔ مارکیٹ کمیٹی کی جانب سے برائلر مرغی کےگوشت کی سرکاری قیمت 345 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 154 روپے فی درجن ہوگئے۔

تاجروں کاکہناتھاکہ پولٹری مافیا اور حکومت کے اتحاد نے مرغی عام آدمی کی پہنچ سے دور کردی۔تاجروں کو پانچ روپے فی کلو تک منافع کا مارجن دیا جاتا ہے باقی سارا منافع پولٹری مالکان کما رہے ہیں۔ مرغی مہنگے ہونے سے گاہکوں میں کمی آئی ہے۔ حکومت گوشت کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کیخلاف کمیٹی تشکیل دے۔سرکاری نرخنامے کے مطابق زندہ برائلر تھوک ریٹ 230 اور پرچون میں 238 روپے فی کلو اور فارمی انڈے 154 روپے فی درجن، انڈوں کی پیٹی 4500 روپے مقرر کی گئی۔

 

M .SAJID .KHAN

Content Writer