ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

جنرل شان گل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس تعینات

جنرل شان گل ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس تعینات
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ملک اشرف) سردار احمد جمال سکھیرا کا ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کے عہدے سے استعفی منظور، ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کو ایڈووکیٹ جنرل پنجاب آفس کے عہدے کا چارج دے دیا گیا۔

مجاز اتھارٹی کی منظوری کے بعد سیکرٹری قانون نذیر احمد گجانہ نے نوٹیفکیشن جاری کیا۔ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب کی تعیناتی تک ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل شان گل کے پاس چارج رہے گا۔شان گل کو اس سے قبل بھی بہترین کارکردگی پر کئی مرتبہ ایڈووکیٹ جنرل کے عہدے کا اضافی چارج مل چکا ہے۔ عہدے کا چارج لینے کے بعد قائم مقام ایڈووکیٹ جنرل پنجاب شان گل نے پروٹول لینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ انہیں کسی پروٹول کی ضرورت نہیں ۔

انہوں نے پروٹوکول سٹاف کو واپس بھیج دیا ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل جواد یعقوب ، صفدر حیات بوسال سمیت دیگر لاء افسران ،، ایڈووکیٹ مصطفی نقوی ،  مرتضی نقوی سمیت دیگر وکلاء نے قائم مقام شان گل کو مبارکبادیں دیتے ہوئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔ اپیکا کے چیئرمین عبدالرزاق سمیت دیگر سٹاف کی بھی شان گل کو مبارکباد دی۔

سٹاف ممبر، یونیورسٹی آف لاہور سے جرنلزم میں گریجوائٹ، صحافی اور لکھاری ہیں۔۔۔۔