2 ڈی آئی جیز کے تبادلے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال

2 ڈی آئی جیز کے تبادلے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب کو ارسال
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(قیصر کھوکھر)  محکمہ داخلہ پنجاب نے دو  ڈی آئی جیز کے تبادلے کی سمری وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو ارسال کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق محکمہ داخلہ پنجاب نے سینئر پولیس افسر محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات ملتان لگانے کی تجویز دی ہے جبکہ محسن رفیق کو ڈی آئی جی جیل خانہ جات ڈیرہ غازی خان کا اضافی چارج بھی دیا جائے گا۔

محکمہ داخلہ پنجاب نےوزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کو سینئر پولیس افسر رانا رؤف کو ڈی آئی جی بہاولپور لگانے کی تجویزارسال کی ہے۔ وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی منظوری کے بعد دونوں پولیس افسران کی تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جائے گا۔

Sughra Afzal

Content Writer