آگے بڑھنے کیلئے اُمید ضروری ہے: سنہری خان

 آگے بڑھنے کیلئے اُمید ضروری ہے: سنہری خان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ایبٹ روڈ (زین مدنی) معروف ماڈل واداکارہ سنہری خان نے کہا ہے کہ تعداد میری نظر میں کوئی اہمیت نہیں رکھتی، میں بڑی جانچ پڑتال کے بعد اپنے لئے کردار کا انتخاب کرتی ہوں، میں ایسے کردار کو ترجیح دیتی ہوں جوصرف خواتین پر مبنیٰ ہوں اور جس میں مجھے اپنی پرفارمنس دکھانے کا موقع مل سکے۔

ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ فلموں میں محض ایک شو پیس کے طور پر پیش ہونے کا کوئی فائدہ نہیں اور ویسے بھی آج کل خواتین پر مبنیٰ فلموں کا ٹرینڈ چل رہا ہے، میں بہت مضبوط شخصیت کی مالک ہوں، میں نے بڑی ہمت سے برے حالات کا مقابلہ کیا ہے، میں نے ہمیشہ اپنے ٹارگٹ پر نظر رکھی اور اسے حاصل کرنے کی جدوجہد کرتی رہی، آخرکار میری سنی گئی اور مجھے یکے بعد دیگرے پروجیکٹس ملتے گئے، اللہ بھی انہی کی مدد کرتا ہے جن میں طاقت اور حوصلہ ہو، لڑنے کا اور ڈٹے رہنے کا۔

انہوں نے کہا کہ اگرآپ باہمت ہیں تو آپ کو کسی چیز کی ضرورت نہیں، آگے بڑھنے کیلئے امید ضروری ہے اور امید کا دامن کبھی نہیں چھوڑنا چاہیے، میں اچھی طرح جانتی ہوںکہ میں کیا چاہتی ہوں، مجھے پتہ ہے کہ میرا کیا ٹارگٹ ہے، یہ سال میرے لئے بہت اہم ہے، میرا پورا دھیان اپنے کام پر ہے۔

Sughra Afzal

Content Writer