"پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو بااختیار بنانے کے لیے نیا قانون لا رہے ہیں"

Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42) وزیر قانون، پارلیمانی امور و بلدیات پنجاب محمد بشارت راجہ نے کہا ہے کہ پنجاب کے بلدیاتی اداروں کو صحیح معنوں میں بااختیار بنانے کے لیے نیا قانون لا رہے ہیں۔

صوبہ بھر کی ضلع کونسلوں کے سربراہوں کے ساتھ سول سیکریٹریٹ میں ایک اجلاس کی صدارت کر رہے تھے، انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق نچلی سطح پر حقیقی تبدیلی لانے کی خواہاں ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہ تبدیلی صرف بلدیاتی اداروں کو مضبوط بنانے سے لائی جا سکتی ہے. بشارت راجہ نے کہا کہ ضلع کونسلوں کے سربراہان عوام کی خدمت کے لیے سرگرم ہو جائیں اور موجودہ وسائل اور اختیارات کے تحت عوامی مسائل کے حل کے لیے تمام کوششیں بروئے کار لائیں بالخصوص صفائی اور شجر کاری کے منصوبے شروع کر کے وزیر اعظم کے کلین اینڈ گرین پاکستان کا خواب پورا کیا جائے۔

انہوں نے کہا کہ آیندہ ماہ پنجاب کے ایک ہزار دیہات میں صف اور شجرکاری کا پروگرام شروع کر رہے ہیں، آپ لوگ اسے کامیاب بنائیں نیز اپنی زمینوں پر بنے سابقہ تجاوزات ختم کرائیں اور نئے نہ بننے دیں. صوبائی وزیر نے کہا کہ اعلیٰ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کو انعامات اور ترقی دی جائے گی۔

 انہوں نے کہا کہ آپ لوگ محنت کریں گے تو پنجاب حکومت کی جانب سے ہر ممکن تعاون ملے گا۔      

Shazia Bashir

Content Writer