’’وزیراعظم سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا‘‘

’’وزیراعظم سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا‘‘
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

( سعدیہ خان ) پیپلزپارٹی وسطی پنجاب کے صدر قمر زمان کائرہ نے وزیراعظم کے رویے کو قومی یکجہتی کے لیے سب سے بڑا خطرہ قراردے دیا۔ انہوں نے کہا وزیراعظم عمران خان انا کے گھوڑے سے اتریں، ان سے کوئی این آر او نہیں مانگ رہا۔

پیپلزپارٹی پنجاب ایگزیکٹو کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا کہ پاک بھارت کشیدگی کے دوران پوری قوم متحد ہوگئی یہ سب اپوزیشن کی کوششوں کا نتیجہ ہے لیکن وزیراعظم اپنے رویے سے اس یکجہتی کو نقصان پہنچا رہے ہیں۔

قمرالزمان کائرہ نے حکومتی وزراء کو بھی قومی وحدت کے لیے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ فیاض الحسن چوہان کے ہندو برادری کے بارے میں بیان کی مذمت کی، پاکستان کی تمام اقلیتیں برابر کی شہری ہیں۔

قمرالزمان کائرہ نے کہا کہ حکومت نے بجلی اور گیس کی قیمتیں بڑھانے کے بعد عوام کے لیے ادویات اور علاج بھی مہنگا کردیا ہے۔ صحت کارڈ دے کر چھینا جارہا ہے، چھ ماہ میں قرضے 34 ہزار ارب تک چلے گئے ہیں، عوام حکومت سے تنگ آگئے ہیں۔ اس صورت حال میں اگرعوام سڑکوں پر نکلے تو ہم ان کا ساتھ دیں گے۔