ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا

وزیراعلیٰ پنجاب نے فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا
کیپشن: City42 - CM Punjab Usman Buzdar
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(سٹی42) فیاض الحسن چوہان کو ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان دینا مہنگا پڑ گیا، وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارنے  صوبائی وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار نے  ہندو برادری سے متعلق متنازع بیان دینے پر صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان سے استعفیٰ لے لیا،ایوان وزیر اعلیٰ نے بتایا ہے کہ فیاض الحسن چوہان کو ایوان وزیراعلیٰ بلا کر استعفیٰ دینے کے لیے کہا گیا تھا،اس سے قبل بھی فیاض الحسن چوہان کو خبردار کیا گیا تھاکہ کسی کی ذات، مذہب یا فرقہ واریت پر مبنیٰ کوئی ایسا بیان نہ دیا جائے جس سے کسی کے جذبات مجروح ہوں۔

 واضح رہے کہ گزشتہ روز وزیراطلاعات فیاض الحسن چوہان نے ہندو برادری کے خلاف بیان دیا تھا، جس کی انہوں نے وضاحت بھی کی، ان کا کہنا تھاکہ اپنے بیان میں پاکستان میں مقیم ہندوؤں کو نہیں بلکہ مودی اور بھارتی فوج کو مخاطب کیا تھا، اگر ان کے بیان سے ہندو برادری کی دل آزاری ہوئی تو  وہ معذرت خواہ ہیں۔

Sughra Afzal

Content Writer