باسم سلطان: شہر کے قدیمی میو ہسپتال میں انتظامیہ کی غفلت برقرار، ہسپتال کی بیشتر لفٹیں بند جبکہ گھڑیال کو خراب ہوئے عرصہ گزر گیا مگر انتظامیہ کی سوئیاں نہ ہل سکیں۔
تفصیلات کے مطابق ہسپتال کی تمام لفٹوں کے باہر تحریری طور پر لکھا گیا ہے کہ لفٹیں صرف مریضوں کے لئے مختص ہیں مگر بیشتر لفٹیں چلنے سے قاصر ہیں۔ شعبہ حادثات کی ایک لفٹ چالو اور ایک بند ہے جبکہ آرتھوپیڈک اوپی ڈی میں دونوں لفٹیں بند ہیں۔
مزید پڑھیں: محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر میں نئی بھرتیوں کے حوالے سے بڑی خبر آ گئی
علاوہ ازیں نئے تعمیر ہونے والے سرجیکل ٹاؤرکی بھی تین لفٹیں چلنے سے معذور ہیں۔ جس کی وجہ سے مریضوں کو بالائی منزلوں پر جانے میں شدید دشواری کا سامنا ہے۔ لفٹوں کے باہر مریضوں کی لمبی قطاریں معمول بن گیا مگر انتظامیہ خاموش تماشائی کا کردار ادا کر رہی ہے۔