پنجاب حکومت، سرکاری سکولوں میں 2ماہ میں 1لاکھ بچوں کو داخل کرنےکا ہدف

پنجاب حکومت، سرکاری سکولوں میں 2ماہ میں 1لاکھ بچوں کو داخل کرنےکا ہدف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنیدریاض: سرکاری سکولوں میں 2ماہ میں ایک لاکھ بچوں کےداخلوں کا ہدف، نئےداخلوں کیلئے 150 مزیدپرائمری سکول اور 2 ہزاراساتذہ بھرتی کرنا ہوں گے۔

 تفصیلات کے مطابق 70 فیصد سرکاری سکولوں میں میٹرک کےامتحانات جاری ہیں۔  سینکڑوں اساتذہ امتحانی ڈیوٹیوں میں مصروف، سکول انتظامیہ ایک کمرے میں دو، دو  جماعتوں  میں بٹھانے پرمجبورہے۔ اس کے باوجود پنجاب حکومت نے دوماہ کے دوران لاہور کے 700 پرائمری سکولوں میں مزیدایک لاکھ بچہ داخل کرنےکا ہدف دے دیاہے، جو بچوں کے داخلوں کیلئے ناکافی ہے۔

مزید پڑھیںسرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

پنجاب ٹیچرزیونین کےسیکرٹری جنرل کاشف شہزاد چوہدری کاکہنا ہے کہ پرائمری سکولوں میں بچوں کے بٹھانے کیلئے بالکل جگہ نہیں ، حکومت کو چاہیے کہ وہ اردگرد کےعلاقوں میں 150 مزید نئے سکول تعمیر کرائے۔ ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر سکینڈری ملک احسان کا کہنا ہے کہ بچوں کی نئی جماعت میں پروموشن کے بعد سکولوں میں بچوں کو بٹھانے کیلئے اضافی جگہ موجود ہے۔

ہر سال سرکاری سکولوں میں بچوں کے داخلوں کا ہدف،  پرائیویٹ سکولوں کے بچوں کو شامل کرکے پورا کردیا جاتا ہے۔ لیکن سرکاری سکولوں میں ہونے والی انرولمنٹ حکومت کو بھجوائی جانے والی تعداد سے بالکل  مختلف ہوتی ہے۔