سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف

سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں کی کرپشن کا انکشاف
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض: سرکاری سکولوں کے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن، پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے نوٹس لے لیا۔بجٹ کا غلط استعمال کرنے والے سکول سربراہان کے خلاف سخت کاروائی کرنے کے احکامات جاری کر دئیے گئے۔

تفصیلات کے مطابق حکومت پنجاب کی جانب سے سرکاری سکولوں کو جاری کیے جانے والے نان سیلری بجٹ میں کروڑوں روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے، جس پر پروگرام مانیٹرنگ اینڈ ایمپلمنٹیشن یونٹ نے ڈی ایم اوز سے نان سیلری بجٹ کا دوبارہ سے ریکارڈ مانگ لیاہے۔

مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ مانیٹرنگ ایلویشن اسسٹنٹ سکولوں کا باقاعدگی سے نان سیلری بجٹ کا ریکارڈ مرتب کریں۔ بجٹ کا بے دریغ استعمال کرنے والےسکول سربراہان کی فہرست فراہم کریں، نان سیلری بجٹ کے استعمال سے قبل سکول کونسل کے ممبران کو بھی اعتماد میں لیا جائے، سکول سربراہان بنک سے نان سیلری بجٹ نکالنے سے کراشیاء کی خریداری تک کی مکمل رسید رکھیں، مانیٹرنگ ایلویشن اسسٹنٹ سکول سربراہان سے غیراستعمال شدہ بجٹ کا بھی حساب لیں، ماہانہ ڈویلپمنٹ ری ویوکمیٹی میں نان سیلری بجٹ سکولوں پر لگانے کے موضوع کوزیر بحث لایا جائے گا۔