ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پیپکو نے 5 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا

پیپکو نے 5 افسران کو گریڈ 19 میں ترقی دینے کا نوٹی فکیشن جاری کردیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(شاہد ندیم) پیپکو نے لیسکو سمیت بجلی کی دیگر تقسیم کار کمپنیوں کے پانچ افسران کو گریڈ انیس میں ترقی دینے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان الیکٹرک پاور کمپنی کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق لیسکو سے آصف مجید اور ظفر اقبال کو گریڈ انیس میں ترقی دیکر پیپکو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، دونوں افسران کو سپرنٹنڈنگ انجینئر کے عہدے پر تعینات کیا جائیگا،اسی طرح گیپکو سے فیصل نفیس یوسف کو تبدیل کر کے چیف انجینئر واپڈا اکیڈمی فیصل آباد رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی، ملتان سے مغیث محی الدین کو گریڈ انیس میں ترقی دیکر فیسکو جبکہ آئیسکو سے محمد نعیم جان کو گریڈ انیس میں ترقی دیکر لیسکو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔