سٹی 42 : ٹرمپ انتظامیہ نے ایران کے توانائی اور بینکنگ شعبوں سے وابستہ متعدد افراد، کمپنیوں اور آئل ٹینکرز پر نئی پابندیاں عائد کر دیں ۔
امریکی محکمہ خزانہ کے مطابق، یہ کارروائی اس نیٹ ورک کے خلاف کی گئی ہے جو جنوبی اور مشرقی ایشیا میں کروڑوں ڈالرز مالیت کی ایرانی ایل پی جی کو جان بوجھ کر عمان کی ایل پی جی ظاہر کر کے سپلائی کر رہا تھا۔ ان پابندیوں کی زد میں مجموعی طور پر 12 ادارے اور پاناما کے جھنڈے والے 4 ٹینکرز سمیت 6 بحری جہاز آئے ہیں۔ بینکنگ سیکٹر میں ایرانی ایکسچینج کمپنی مہرداد، گرامیان، نک اینڈ پارٹنرزاور اس کی قیادت کو بھی بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے۔