ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ  

ملک میں آٹے کی قیمتوں میں مزید اضافہ  
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42 : ادارہ شماریات کے جاری کردہ دستاویز کے مطابق ملک میں آٹےکی قیمتوں میں مزید اضافہ دیکھا گیا ہے۔

ملک میں آٹے کے20 کلوتھیلےکی زیادہ سےزیادہ قیمت 2800روپے تک پہنچ گئی۔ کراچی کے شہری ملک میں سب سے زیادہ مہنگا آٹا خریدنے پر مجبور ہیں۔ 

ادارہ شماریات کے مطابق کراچی میں آٹےکے 20کلو تھیلے کی قیمت 2800 روپے تک ہے، پشاور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2750 روپے تک پہنچ گئی۔ اس کے علاوہ اسلام آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2733 روپے تک ہے۔ راولپنڈی میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2707 روپے تک ہوگئی۔ کوئٹہ اور بنوں میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2700 روپے تک ہے۔ حیدر آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2600 روپے تک ہے۔ 

خضدار اور لاڑکانہ میں  آٹے کے20 کلو تھیلےکی قیمت 2400 روپے تک ہے۔ فیصل آباد میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2350 روپے تک ہوگئی، گوجرانوالہ میں آٹے کے20 کلو تھیلے کی قیمت 2333 روپے تک ہے، ملتان میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2267 روپے تک ہوگئی، بہاولپور میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2260روپے تک ہے۔ لاہور میں آٹےکے20 کلو تھیلے کی2250 روپے تک میں فروخت، سرگودھا اورسیالکوٹ میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی قیمت 2200 روپے تک ہے ۔ 

اس سے قبل ملک میں آٹے کے 20 کلو تھیلے کی زیادہ سے زیادہ قیمت 2700 روپے تک تھی۔