ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی : گلشن اقبال کی جھونپڑیوں میں ایک بار پھر اچانک آتشزدگی

کراچی : گلشن اقبال کی جھونپڑیوں میں ایک بار پھر اچانک آتشزدگی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

   اسامہ ملک :  کراچی میں گلشنِ اقبال بلاک 19 کی جھونپڑی بستی میں لگنے والی ہولناک آگ نے چند ہی گھنٹوں میں سینکڑوں خاندانوں کی زندگی بھر کی جمع پونجی راکھ میں تبدیل کر دی۔

 آگ پر قابو تو پالیا گیا ہے لیکن متاثرہ مکینوں کے لیے تباہی کی داستان ابھی ختم نہیں ہوئی۔

 ترجمان حکام  کے مطابق گلشنِ اقبال بلاک 19 کی جھونپڑیوں میں اچانک بھڑکنے والی آگ نے دیکھتے ہی دیکھتے پوری بستی کو اپنی لپیٹ میں لے لیا,شعلے اتنے بلند تھے کہ دور دور تک دھوئیں کے بادل دکھائی دیتے رہے تھے،آگ کے نتیجے میں 100 سے زائد جھونپڑیاں جل کر خاکستر ہو گئیں،مویشی، پرندے اور گھریلو سامان بھی آگ کی نذر ہو گیا۔

متاثرہ خاندان بے بسی کی تصویر بنے اپنی جلتی ہوئی جھونپڑیوں کو دیکھتے رہے۔ کئی افراد اپنی جمع پونجی اور قیمتی سامان بچانے کی کوشش کرتے رہے لیکن آگ کی شدت کے سامنے سب کچھ ناکام ثابت ہوا

متاثرہ مکین کا کہنا تھا کہ میرا پورا گھر جل کر خاکستر ہو گیا، میری لوڈر گاڑی بھی جل گئی، گاڑی کے لیے دو لاکھ روپے نقد رکھے تھے وہ بھی آگ میں جل گئے
چیف فائر آفیسر ہمایوں خان کا کہنا تھا کہ جھوپڑیوں کے اندر مناسب راستہ نہ ہونے کے باعث امدادی کارروائیوں میں شدید مشکلات پیش آئیں۔ تاہم 11 فائر ٹینڈرز کی مدد سے کئی گھنٹوں کی جدوجہد کے بعد آگ پر قابو پا لیا گیا جبکہ کولنگ کا عمل جاری ہے,خوش قسمتی سے اس خوفناک آتشزدگی میں کوئی انسانی جان ضائع نہیں ہوئی، تاہم درجنوں خاندان بے گھر ہو گئے ہیں۔