ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر,تجارتی خسارے میں 39 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ

پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر,تجارتی خسارے میں 39 فیصد نمایاں کمی ریکارڈ
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:پاکستانی معیشت کیلئے اچھی خبر، پاکستان کے تجارتی خسارے میں 39 فیصد کی نمایاں کمی  ریکارڈ کی گئی ہے۔

ادارہ شماریات نے مئی 2026 کی تجارتی اعدادوشمارسے متعلق تازہ رپورٹ جاری کردی۔

مشیر خزانہ خرم شہزاد نے تجارتی اعدادوشمار سے متعلق رپورٹ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شیئر کرتے ہوئے بتایا کہ مئی کے مہینے میں برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں نمایاں کمی کے باعث تجارتی خسارہ 39 فیصد تک کم ہو گیا۔

انہوں نے کہا کہ مئی 2026 کے دوران ملکی برآمدات میں 10 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ درآمدات میں 22 فیصد کی بڑی کمی دیکھنے میں آئی، جس سے تجارتی فرق نمایاں طور پر کم ہوا،روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹ کے ذریعے ملک میں آنے والے فنڈز میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جبکہ آئی ٹی برآمدات اور ترسیلات زر بھی مثبت رجحان برقرار رکھے ہوئے ہیں۔

مشیر خزانہ کا مزید کہنا تھا کہ برآمدات میں اضافہ اور درآمدات میں کمی اس امر کی عکاسی کرتی ہے کہ ملکی معیشت استحکام اور ترقی کی جانب گامزن ہے۔