ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

بانی  کی سزا معطل کرنے کا کیس، ہائی کورٹ نے نیب کی درخواست منظور کر لی

 بانی  کی سزا معطل کرنے کا کیس، ہائی کورٹ نے نیب کی درخواست منظور کر لی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: اسلام آباد ہائی کورٹ نے ایک سو نوے ملین پاؤنڈ کرپشن کیس میں عمران خان اور بشریٰ بی بی کو سنائی گئی سزا کو معطل کرنے کی درخواستوں کی سماعت میں نیب کے پراسیکیوٹر کی درخواست منظور کر لی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ میں آج 190ملین پاؤنڈ رکرپشن کیس میں بانی اور بشریٰ بی بی کی سزامعطل کرنے  کی درخواستوں کی سماعت کی تو  نیب کے پراسیکیوٹر  نے عدالت سے استدعا کی کہ انہیں آج کی سماعت کی تاریخ کا پتہ دیر سے چلا، انہوں نے دلائل تیار نہین کئے ،عدالت انہین وقت دے۔ عدالت نے نیب کے پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے سماعت 11جون تک ملتوی کردی۔

  اسلام آباد ہائیکورٹ میں 190ملین پاؤنڈ ریفرنس  میں بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی سزا معطل کرنے  کی درخواستوں کی سماعت قائم مقام چیف جسٹس سرفراز ڈوگر اور جسٹس محمد آصف نے کی۔

ملزم کے  وکیل سلمان صفدر نے صحافیو سے  کہاکہ ،بانی  کیخلاف وکلا کی سپیشل ٹیم لانا چاہتے ہیں، لائیں، ہم نہیں گھبراتے۔

 وکیل سلمان صفدر نے کہاکہ بنچ کے سامنے سزا معطلی کی 2اپیلیں زیرسماعت ہیں ،عدالت میں سائفر ، توشہ خانہ جیسے  کیس آئے،پہلے توشہ خانہ ون، پھر توشہ خانہ ٹو اور پھر 190ملین پاؤنڈ کیس آ گیا، بانی کیخلاف 300 سے زائد مقدمات درج کئے گئے،یہ کیسے کیس ہیں جن میں 6ماہ سے میاں بیوی کو جیل میں رکھا ہوا ہے۔

 وکیل لطیف کھوسہ نے کہاکہ بانی  بغیر کسی ثبوت کے جیل میں ہیں،بانی  نہ بیرون ملک جائیں گے نہ ہی ریکارڈ ٹمپر کرنے کا خطرہ ہے۔

 نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ گزارش ہے کہ کیس میں وفاقی حکومت نے سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کیاتھا،ابھی وفاقی حکومت نے کوئی پراسیکیوٹر جنرل تعینات نہیں کیا، مجھے گزشتہ رات اس کیس کا پتہ چلا اور نوٹس ملا، نیب پراسیکیوٹر نے عدالت سے استدعا کی کہ ہمیں وقت دے دیں۔

 قائم مقام چیف جسٹس نے کہاکہ آپ نے پراسیکیوشن ٹیم کا نوٹیفکیشن لینا ہے تو 7دن کا وقت لے لیں،نیب پراسیکیوٹر نے کہاکہ وزارت قانون سے خط و کتابت ہونی ہے، 4ہفتوں کا وقت دے دیں،عدالت نے کہاکہ ان کو لیگل ٹیم نوٹیفائی کرنے کا وقت دے دیں،عدالت نے 11جون تک نیب سپیشل پراسیکیوٹر تعینات کرنے کا حکم دیدیااور سماعت ملتوی کردی۔