ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر

 کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ہائیکورٹ نے کامران لاشاری کی بطور ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی تعیناتی کیخلاف درخواست 11 جون کو سماعت کیلئے مقرر کردی ۔
 جسٹس شجاعت علی خان شہری ضیاء الدین شیخ کی درخواست پر 11 جون کو سماعت کریں گے۔درخواست میں پنجاب حکومت ، ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔درخواست گزار نے کامران لاشاری کی تعیناتی کے خلاف 7 اپریل 2022 کو ہائیکورٹ سے رجوع کیا ۔درخواست گزار کو عدالت سے رجوع کئے 3 سال ہوچکے ہیں۔ ذرائع کے مطابق، کامران لاشاری ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کےعہدے سے استعفیٰ دے چکے ہیں ، لیکن کیس کا تاحال فیصلہ نہیں ہوا ۔ درخواست میں عدالت سے ڈی جی والڈ سٹی اتھارٹی کامران لاشاری کی تعیناتی کالعدم قرار دینے کی استدعا کی گئی ہے۔

Ansa Awais

Content Writer