ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عدالت میں غلط بیانی ،ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کیخلاف انکوائری جلدمکمل کرنیکا حکم

 عدالت میں غلط بیانی ،ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کیخلاف انکوائری جلدمکمل کرنیکا حکم
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ملک اشرف : ایس ایچ اوکی عدالت میں غلط بیانی پرڈی آئی جی آپریشنزفیصل کامران کی ہائیکورٹ پیشی،غلط بیانی کرنیوالےایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن محمد عمران کو معطل کرکے رپورٹ پیش کردی،عدالت نے ڈی آئی جی کومعطل ہونیوالےایس ایچ اوکیخلاف انکوائری جلدمکمل کرنیکا حکم دیدیا۔

جسٹس علی ضیاء باجوہ نے شہری طاہر محمود کی درخواست پر سماعت کی۔ڈی آئی جی آپریشنز ، اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل شاہد نواب چیمہ کے ہمراہ پیش ہوئے۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل پنجاب نے عدالت کو بتایا کہ ڈی آئی جی نے ایس ایچ او شاہدرہ ٹاؤن کو معطل کردیا ۔ جسٹس علی ضیاء باجوہ نے ڈی آئی جی سے مکالمہ کرتے ہوئے کہا آپ کو اس لئے بلوایا کہ ایس ایچ او نے گذشتہ روز عدالت میں آکر غلط بیانی کی تھی ۔ اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرل نے جواب دیا،ایس ایچ اوکی گذشتہ روزعدالت میں غلط بیانی پرمعافی کےطلب گارہیں۔ڈی آئی جی آپریشنز نے جواب دیا، اس ایس ایچ او نے عدالت میں کھڑے ہوکر دو جھوٹ بولے ، جس پر ا س کو معطل کرکے چارج شیٹ کیا گیا ،محکمانہ کارروائی شروع کردی۔۔فاضل جج نے کہا،آپ معاملہ کی انکوائری جلدمکمل کریں ۔عدالت نے فریقین کا مؤقف سن کر درخواست نمٹادی ۔

Ansa Awais

Content Writer