ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے: مریم نواز

ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے: مریم نواز
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

راودلشاد: ماحولیات کے عالمی دن پر "پلاسٹک و آلودگی سے پاک پنجاب" مہم کا آغاز، وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی شہریوں سے بھرپور تعاون کی اپیل، سرکاری وپرائیویٹ سکولز،دفاتر،محکمہ ماحولیات کےزیراہتمام مہم کاآغاز کردیا۔
مہم کامقصدعوام کوبتاناوسمجھانا ہےکہ پلاسٹک زندگیوں کیلئے کتنا خطرناک ہے، طلباکوپلاسٹک کےمتبادل کپڑےکےتھیلے وکاغذکی اشیااستعمال کرنےکی ترغیب دی گئی، ماحولیات کے عالمی دن پر شجرکاری کی سرگرمیاں بھی ترتیب دی گئیں۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب کا پیغام میں کہنا تھا کہ نوجوان ماحول دوست فورس بنیں، ماحولیات کا تحفظ زندگی کا تحفظ ہے، یہ ہم سب کا فرض ہے۔
انوائرمنٹل پروٹیکشن ایجنسی کے افسران نے آگاہی دی، سرکاری و پرائیوٹ دفاتر سمیت پلاسٹک کے تھیلوں کا عمومی استعمال نہ کیا جائے۔